Live Updates

صوابی ،پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک مرتبہ پھر بدنظمی ،عمران خان کی ہدایت پر کارکن رکاوٹیں ہٹا کر سٹیج کے پاس پہنچ گئے

اتوار 25 دسمبر 2016 18:20

صوابی ،پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک مرتبہ پھر بدنظمی ،عمران خان کی ہدایت ..

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ایک مرتبہ پھر بدنظمی دیکھنے میں ،عمران خان کی کارکنوں کو سٹیج کے پاس آنے کی ہدایت کے بعد جلسہ گاہ میں بدنظمی پیداہوگئی اور کارکن رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سٹیج کے پاس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو صوابی میں تحریک انصاف کے جلسے میں اس وقت ایک مرتبہ پھر بدنظمی دیکھنے میں جب عمران خان کی کارکنوں کو سٹیج کے پاس آنے کی ہدایت کی اس پر کارکن رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سٹیج کے پاس پہنچ گئے۔

عمران خا ن کی جلسہ گاہ آمد پر کارکنوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور حفاظتی حصار عبور کرتے ہوئے سٹیج کے پاس جانے کی کوشش کی تو عمران خان نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسی کارکن کو نہ روکا جائے جس کے بعدکھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے اور تمام حفاظتی حصار عبور کرتے ہوئے اپنے قائد کو دیکھنے کیلئے سٹیج کے پاس پہنچ گئے ۔ اس دوران جلسہ گاہ میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی سٹیج پر موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :