پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی گئی تو جنگ لگ سکتی ہے عالمی بنک اس حوالے سے کردار ادا کرے وہ اس سے الگ ہونے کی کوشش نہ کرے بھا رت کو پسندیدہ بچہ بنانے کی کوشش ختم کی جا ئے پاکستان اسے برداشت نہیں کرے گا

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 18:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) سینٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی گئی تو جنگ لگ سکتی ہے عالمی بنک اس حوالے سے کردار ادا کرے وہ اس سے الگ ہونے کی کوشش نہ کرے بھا رت کو پسندیدہ بچہ بنانے کی کوشش ختم کی جا ئے پاکستان اسے برداشت نہیں کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو ، سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری کے بعدگذشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے محتفمہ بینظیر بھٹو کے آصولوں کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور عوام کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگاکیونکہ دہشت گردی کو ایک دن میں یا ایک آپریشن سے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے رجعت پسندی کی سوچ کو بدلنا ہوگا اس کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ریگیولیٹری اٹھا رٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنیسے ان کی کارکردگی متاثر ہو گی اس پر سینیٹ میں اپنی رولنگ مکمل کرلی ہے اگلے اجلاس میں وہ رولنگ دوں گا ان اک کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا حالیہ بیان فوج اور عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے ۔