Live Updates

عمران خان احتجاجی جلسے کرتے ہیں ہم وزیراعظم کی قیادت میں تعمیری جلسہ کریں گے، خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف کو مسترد کرچکے ہیں،عوام 2018میں تحریک انصاف سے بدلہ لیں گے،وزیراعلیٰ پرویز خٹک 70سیٹوں کا خواب دیکھ سکتے ہیں،دعا ہے قائداعظم نے جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا وہ پورا ہو،پاکستان منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان سے تنگ آچکے ہیں،عوام سمجھتے ہیں کہ عمران خان نے ان کو مایوس کیا،عمران خان نے سرکاری وسائل استعمال کرکے صوابی کا جلسہ کیا،عمران خان نے دھرنوں اور احتجاج میں ساڑھے تین سال گزاردئیے

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 18:20

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاجی جلسے کرتے ہیں ہم وزیراعظم کی قیادت میں تعمیری جلسہ کریں گے،خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف کو مسترد کرچکے ہیں،عوام 2018میں تحریک انصاف سے بدلہ لیں گے،وزیراعلیٰ پرویز خٹک 70سیٹوں کا خواب دیکھ سکتے ہیں،دعا ہے قائداعظم نے جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا وہ پورا ہو،پاکستان منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وہ اتوار کو مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ایجنڈا تخریبی نہیں ہم عوام کو کچھ دینا چاہتے ہیں،وزیراعظم کی منظوری سے 220کے وی گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے،تھانہ میں گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے مالاکنڈ اور مردان کے عوام کو ریلیف ملے گا،اس منصوبے پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ ہوں گے،وزیراعظم کی ہدایت پر بھرپور کوشش ہے کہ منصوبہ 2018 تک مکمل ہوجائے،دعا ہے قائداعظم نے جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا وہ پورا ہو،دعا ہے اس ملک میں جمہوریت میں امن اور خوشحالی کا بول بالا ہو۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہاکہ عمران خان احتجاجی جلسے کرتے رہیں،ہم وزیراعظم کی قیادت میں تعمیری جلسہ کریں گے،عمران صاحب ہم نے کونسی برائی کی جو آپ عوام کے پیچھے پڑ تے ہیں،آج خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف کو مسترد کرچکے ہیں،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو پشاوری ٹانگے میں بٹھا کر واپس بھیجیں گے،عوام 2018میں تحریک انصاف سے بدلہ لیں گے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک70سیٹوں کا خواب دیکھ سکتے ہیں،تحریک انصاف کے کارکن عمران خان سے تنگ آچکے ہیں،عوام سمجھتے ہیں کہ عمران خان نے ان کو مایوس کیا،عمران خان نے سرکاری وسائل استعمال کرکے صوابی کا جلسہ کیا،عمران خان نے دھرنوں اور احتجاج میں ساڑھے تین سال گزاردئیے،پاکستان منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات