کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن (کرار )راولپنڈی کے انتخابی شیڈول کا اعلان

اتوار 25 دسمبر 2016 18:10

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء)کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن (کرار )راولپنڈی کے انتخابات (2017)کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔چیئرمین الیکشن کمیٹی عزیز علوی کے مطابق کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن (کرار )راولپنڈی کے انتخابات 2017، ہفتہ 31دسمبر کو ہوں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار اراکین الیکشن کمیٹی سے کاغذات نامزدگی (آج) پیر 26دسمبر اور منگل 27دسمبر حاصل کر سکتے ہیں اور جمع بھی کروا سکتے ہیں ۔

سکروٹنی کا عمل 28دسمبر کو مکمل ہو گا ، اعتراضات جمعرات 29دسمبر شام 5بجے تک وصول کیے جائیں گے جبکہ امیدواران کی حتمی فہرست جمعہ 30دسمبر کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو تمام قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنا لازم ہوگا ۔تین رکنی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عزیز علوی جبکہ اراکین میں خالد چوہدری اور طاہر چوہدری شامل ہیں ۔