تھانہ صادق آباد پولیس نے 10جواریوں کو گرفتار کر لیا

اتوار 25 دسمبر 2016 17:40

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ 6500روپے اور 09عدد موبائل فون برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ صادق آباد پولیس کو اطلاع ملی کے بہاری کالونی کے علاقہ میں کچھ اشخاص قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر مقامی پولیس نے فور ی کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کے قمار بازی میں مصروف وسیم ، اسحاق ، عمر ، یٰسین، نعمان ،عارف،اشفاق،صابر اور اظہر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ 6500روپے اور 09عدد موبائل فون اور تاش قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :