بلدیہ شرقی کی جانب سے تین روزہ گل داؤدی نمائش شروع ہو گئی

اتوار 25 دسمبر 2016 17:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) بلدیہ شرقی کی جانب سے تین روزہ گل داؤدی نمائش شروع ہو گئی ہے۔ نمائش میں گل داؤدی کی ستر اقسام رکھی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محمود غزنوی پارک میں نمائش افتتاح کرتے ہوئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی وہ واحد ضلع تھا جہاں گل داؤدی کی نمائش کا عشروں سے انعقاد ہو رہا تھا مگر یہ عمل تعطل کا شکار ہو گیا تھا جسے دوبارہ زندہ کر دیا گیا ہے، ہماری خوش نصیبی ہے کہ وہ کام جس کا تعلق براہ راست عوام کی تفریحی اور ذہنوں کو پرسکون بنانے والی سرگرمیوں سے ہے دوبارہ ہونا شروع ہو گئیں ہیں گل داؤدی بھی اب ہر سال منعقد ہوگی جس کا دائرہ کار وسیع کیا جائیگا، یہ گل وگلزار محفل سو روزہ صفائی مہم کا حصہ ہے ہماری کوشش ہے کہ شہر میں اسطرح کی سرگرمیاں ہوتی رہیں تاکہ لوگ آئیں اور محظوظ ہوں شہر کی ترقی اور عوام کومسائل سے نکالنے کیلئے ہر ممکن طور پر اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر ڈائریکٹر پارکس اقبال شیخ اور انکی ٹیم کو زبردست الفاظ میں سراہا بعدا ازاں انہوں نے اور وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے نمائش میں موجود گل داؤدی اور نایاب نسل کے پودوں کا معائینہ کیا۔