اقلیتوں کا تحفظ اور شہری حقوق کی فراہمی اسلام کی بنیادی تعلیمات کا تقاضہ ہے، شیخ آفتاب احمد

اتوار 25 دسمبر 2016 16:50

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ اور شہری حقوق کی فراہمی اسلام کی بنیادی تعلیمات کا تقاضہ ہے،ریاست کو یہ ذمہ داری نبھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے، معاشرے کے مختلف طبقات اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے اوراس مقصد کے حصول کے لیے انہیں بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اٹک میں کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کی آمد کا مقصد دنیا میں موجود انسانوں کے اندر محبت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا،اگر ہر شخص دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کر دے تو آپس کی تمام نفرتیں ختم ہو جائیں گی۔