ایبٹ آباد ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی مسیحی برادری کوکرسمس کے موقع پردلی مبارکباد

اتوار 25 دسمبر 2016 16:10

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کرسمس کے موقع پر پارلیمنٹ کے اراکین اورمسیحی برادری کودلی مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

مرتضی جاوید عباسی نے کرسمس کے موقع پرا پنے بیان میں کہا کہ حضرت عیسی کا محبت اور رواداری کا پیغام تمام انسانیت ،فرقوں اوربرادریوں کے لئے ہے اور دنیا میں ہم آہنگی اور امن کو یقینی بناتا ہے ۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حضرت عیسی کو اللہ تعالی کی طرف سے محبت، امن ، رواداری اور بھائی چارے کی تبلیغ کے لیے مقرر کیا گیا اورحضرت عیسی اللہ تعالی کے عظیم پیغمبروں میں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ہمیںدشمن کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے آپس میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا چاہیئے۔