استور میں گہرے بادلوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ،بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

اتوار 25 دسمبر 2016 16:10

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) استور میں گہرے بادلوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اس وقت دور دراز کے مقامات سمیت ہیڈ کوارٹر استور شدید کی سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ استور کے بالائی علاقوں برزل ٹاپ ،کالا پانی ٹاپ سمیت گلتری ،دیوسائی ،قمری ،منی مرگ ،رٹو اور میر ملک میں برف باری کا امکان ہے ،سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس سلنڈرز،جلانے کی لکڑی ،مٹی کا تیل اور گرم ملبوسات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد لنڈا بازاروں کا رخ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

قمری، منی مرگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خشک سردی کے باعث بڑی تعداد میں بچے موسمی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جنہیں پاک فوج کے قمری مرکز صحت اور منی مرگ فیلڈ ہسپتال میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم خواتین اور دیگر مریضوں کو قمری اور اس کے مضافات سے منی مرگ آنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :