صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ کا سینئر صحافی محمد انور قدوائی کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 25 دسمبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ سینئر صحافی محمد انور قدوائی کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھرواقع اقبال ٹائون میں تشریف لے گئے۔

(جاری ہے)

محمدمنشاء اللہ بٹ نے ان کے اہل خانہ سے ان کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی۔ انہون نے مرحوم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈر اور بے باک جرنلسٹ تھے۔ صحا فت کے میدان میں ان کی پیشہ ورانہ خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔