پشاورمیں مذ ہبی جوش و جذبے سے کرسمس منائی گئی

اتوار 25 دسمبر 2016 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) ملک کے دیگرحصوں کی طرح پشاورمیں بھی مسیحی برداری نے کرسمس کوبھرپورطریقے سے منائی ۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کاانعقاد کیاگیا ،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے کرسمس کے موقع پر پشاور میں مسیح برادری کی جانب سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ گرجا گھروں میں مذ ہبی جوش و جزبے سے کرسمس منائی گئی جہاں پر خصوصی دعائیں تقاریب منعقد ہوئی۔گرجا گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں اور کرسمس ٹریز سے سجا یا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :