وزیر خزانہ نے نیشنل بینک میں اربوں روپے کے فراڈ کی خبرکا نوٹس لے لیا

گورنر سٹیٹ بینک کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ تین دن میں وزارت خزانہ کو ارسال کرنے کی ہدایت

اتوار 25 دسمبر 2016 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیشنل بینک میں اربوں روپے کے فراڈ کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کو معاملے کی تحقیقات کرکے تین دن کے اندر رپورٹ وزارت خزانہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیشنل بینک آف پاکستان میں اربوں روپے کے فراڈ کے حوالے سے چھپنے والی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کو ہدایت کی ہے کہ و ہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور تین دنوں کے اند ررپورٹ وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے تاکہ قواعد کے مطابق اس معاملے پر مزید کارروائی کی جاسکے۔