روسی صدر اورانکے ایرانی ہم منصب حسن روحانی نے حلب کی فتح کو خوش آئندقرار دیدیا

حلب پر شامی فوج کے قبضے نے بقیہ ملک کے باغیوں کو پیغام دیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے مقاصد پورے نہیں ہو سکیں گے، اب شام میں جنگ بندی کی آڑ میں جنگی تیاریوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی ایرانی صدر حسن روحانی کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 15:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) روسی صدر ودلایمر پیوٹن اور انکے ایرانی ہم منصب حسن روحانی نے حلب کی فتح کو خوش آئندقرار دیدیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی نے گفتگو کرتے ہوئے شام میں حلب سے باغیوں کی پسپائی اور اسد حکومت کی فتح کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں صدور کے درمیان ہفتے رات ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ روحانی نے اِس گفتگو میں کہا کہ حلب پر شامی فوج کے قبضے نے بقیہ ملک کے باغیوں کو پیغام دیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے مقاصد پورے نہیں ہو سکیں گے۔ روحانی نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ اب شام میں جنگ بندی کی آڑ میں جنگی تیاریوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔ پوٹن نے شام کی امداد جاری رکھنے کا عندیا دیا۔

متعلقہ عنوان :