28دسمبر کو استقبال سے ثابت کردیں گے آج بھی میرپور کے عوام بیرسٹر سلطان کیساتھ کھڑے ہیں، ڈاکٹراکرم چوہدری

اتوار 25 دسمبر 2016 15:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء)سابق صدر چیمبر آف کامرس و مرکزی رہنماء تحریک انصاف ڈاکٹر محمداکرم چوہدری نے کہا ہے کہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری خطہ کشمیر کی پہچان ہیں انکی آمد پر 28دسمبر کو شایان شان استقبال کر کے یہ ثابت کردیں گے کہ آج بھی میرپور کے عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیساتھ کھڑے ہیں ۔ میرپور سے ہزار کارکنان اور تحریک انصاف کے عہدیداران انکا استقبال کر کے اپنے قائد کو خراج تحسین پیش کرینگے ۔

ان خیالات اظہار انھوں نے صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا کردار واضع اور جاندار ہے ۔انھوں نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کر کے حقیقی معنوں میں کشمیری عوام کا لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قائد کشمیر کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار تاریخ کے پنوں میں درج ہو چکا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خطہ کشمیر کی پہچان ہیں دنیا کے مہذب ممالک قائد کشمیر کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خدمات کو سراہا رہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرنے کا سہرا قائد کشمیر کے سر ہے ۔

انہوںنے کہا کہ 28دسمبر کو تحریک انصاف کے عہدیداران ، کارکنان اور اہلیان میرپور انکا تاریخ ساز استقبال کر کے ناقدین کے منہ ہمیشہ کیلئے بند کردینگے ۔