راولاکوٹ،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر طاہر انور کے خلاف ایف آئی درج

طاہر انور وزیراعظم فاروق حیدر کے قریبی ساتھی ہیں، مقدمہ آصف کرمانی کے اشارے پر درج ہوا، زرائع

اتوار 25 دسمبر 2016 15:20

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) مسلم لیگ نحکومتمیں آزاد کشمیر میں اپنی پارٹی کے بانی رہنما ،مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر طاہر انور ایڈووکٹ کے خلاف ایف آئی درج کر دی گئی۔ طاہر انو ر ایڈووکیٹ نے ضمانت کروانے سے انکار کر دیا۔ آئی جی آزاد کشمیر کا طاہر انور کو فون ، مسلم لیگ (ن) آج پیر کویہاں اجلاس میں لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

ڈاکٹرآصف کرمانی پر طاہر انور کے رفقاء نے خواتین سکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا ۔ایف آئی آر مسلم لیگ یوتھ ونگ پونچھ ڈویژن کے صدر آفتاب عارف کی درخواست پر درج کی گئی ہے جس میں آفتاب عارف نے اپنے اوپر ہونے والے ایک حملے کا محرک سابق وزیر طاہر انور کو ٹھہرایا ہے طاہر انور کے ساتھ یوتھ ونگ ضلع پونچھ کے صدر راشد حنیف سٹی صدر رضوان آفتا ب اور حلقہ ۳ کے صدر نعیم خورشید کے نام بھی تین نہ معلوم افراد کے ساتھ شامل ہیں یہ ایف آئی آر مسلم لیگ کی دھٹرے بندی کو سامنے لے آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کٹوانے میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا ہاتھ شامل ہے جو مبینہ طور پرفاروق حیدر کی حکومت کو کمزور کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

طاہر انور کا شمار فاروق حیدر کے قریبی ترین اور خاص ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ طاہر انور اس تاسیسی اجلاس میں شامل تھے جس میں نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ن لیگ کا قیام عمل میں لایا تھا زرائع کا کہنا ہے کہ طاہر انور کے پاس بعض ایسے ثبوت موجود ہیں جن کے مطابق وفاق کے بعض نمائندے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :