آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کیلئے انتظار کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

قائداعظم نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی، قائداعظم کا خواب روشن خیال پاکستان تھا، ہم پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے، فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لئے کھلے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو بلاول بھٹو زکا کراچی کے قدیم سینٹ پیٹرکس چرچ کادورہ، دعائیہ تقریب میں شرکت، خصوصی کیک بھی کاٹا

اتوار 25 دسمبر 2016 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا، قائداعظم نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی، قائداعظم کا خواب روشن خیال پاکستان تھا، ہم پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے، فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لئے کھلے ہیں۔

اتوار کو کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائداعظم نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی، قائداعظم کا خواب روشن خیال پاکستان تھا، ہم پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کیا سرپرائز دیں گے اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔اپنے ماموں مرتضی بھٹو کے بچوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لئے کھلے ہیں۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے ہمراہ کراچی کے قدیم سینٹ پیٹرکس چرچ پہنچے جہاں انہوں نے دعائیہ تقریب میں حصہ لیا اور کرسمس کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا۔انھوںنے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔