دسمبر کو پاکستانی عوام کو سرپرائز ضرور دوں گا ، امید ہے ڈاکٹرعاصم کو جلد انصاف ملے گا ، آصف زرداری

انور مجید سے تعلقات ضرور ہیں لیکن انکے ساتھ کیا اور کیوں ہوا یہ وزیرداخلہ سے پوچھا جائے،انور مجید کا معاملہ عدالت میں ہے اب دیکھتے ہیں کہاں تک جاتا ہے،ڈاکٹرعاصم اس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس نے پاکستان بنایا، ان کی طبیعت خراب ہے، ڈاکٹرعاصم اور ان کے وکلا سے رابطے میں رہتا ہوں،پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات کی بات 27 دسمبر کو ہوگی، آئین تو انتخابات کی وہی تاریخ دیتا ہے لیکن لوگ ایسے حالات بنا دیتے ہیں کہ انتخابات جلدی ہوں، میرا علاج لندن اورامریکا میں جب کہ فالو اپ چیک اپ دبئی میں ہوتے ہیں، ڈاکٹرز کی اجازت کے مطابق ہی سفر کرتا ہوں، میڈیا سے گزارش ہے کہ مثبت انداز میں خامیوں پرنظر ڈالیں، خبر سے خبر نہ نکالیں،سابق صدرآصف زرداری کی مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو ْ سابق صدرکی ادارہ امراض قلب میں ڈاکٹرعاصم سے ملاقات ، خیریت دریافت کی اورگلدستہ پیش کیا

اتوار 25 دسمبر 2016 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ27 دسمبر کو پاکستانی عوام کو سرپرائز ضرور دوں گا ، انور مجید سے تعلقات ضرور ہیں لیکن انور مجید کیساتھ کیا اور کیوں ہوا یہ وزیرداخلہ سے پوچھا جائے،انور مجید کا معاملہ عدالت میں ہے اب دیکھتے ہیں کہاں تک جاتا ہے،ڈاکٹرعاصم اس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس نے پاکستان بنایا۔

ان کی طبیعت خراب ہے، ڈاکٹرعاصم اور ان کے وکلا سے رابطے میں رہتا ہوں،امید ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو انصاف ملے گا،پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات کی بات 27 دسمبر کو ہوگی، آئین تو انتخابات کی وہی تاریخ دیتا ہے لیکن لوگ ایسے حالات بنا دیتے ہیں کہ انتخابات جلدی ہوں، میرا علاج لندن اورامریکا میں جب کہ فالو اپ چیک اپ دبئی میں ہوتے ہیں، ڈاکٹرز کی اجازت کے مطابق ہی سفر کرتا ہوں، میڈیا سے گزارش ہے کہ مثبت انداز میں خامیوں پرنظر ڈالیں، خبر سے خبر نہ نکالیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو کراچی میں مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ27 دسمبر کو پاکستانی عوام کو سرپرائز ضرور دوں گا ، آج بانی پاکستان سے عہد وفا کا دن ہے، پاکستان کو قائد کے مطابق چلائیں گے جب کہ انشا اللہ پاکستان آج سے مزید مضبوط رہے گا ۔ سب سے التجا ہے کہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں۔ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہاکہ ان کے انور مجید سے تعلقات ضرور ہیں لیکن انور مجید کیساتھ کیا اور کیوں ہوا یہ وزیرداخلہ سے پوچھا جائے، انور مجید کا معاملہ عدالت میں ہے اب دیکھتے ہیں کہاں تک جاتا ہے۔

ڈاکٹرعاصم کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم اس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس نے پاکستان بنایا۔ ان کی طبیعت خراب ہے، ڈاکٹرعاصم اور ان کے وکلا سے رابطے میں رہتا ہوں،امید ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو انصاف ملے گا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات کی بات 27 دسمبر کو ہوگی، آئین تو انتخابات کی وہی تاریخ دیتا ہے لیکن لوگ ایسے حالات بنا دیتے ہیں کہ انتخابات جلدی ہوں۔

اپنی بیماری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرا علاج لندن اورامریکا میں جب کہ فالو اپ چیک اپ دبئی میں ہوتے ہیں، وہ ڈاکٹرز کی اجازت کے مطابق ہی سفر کرتے ہیں۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ مثبت انداز میں خامیوں پرنظر ڈالیں، خبر سے خبر نہ نکالیں۔بعد ازاں سابق صدر آصف زرداری نے ادارہ امراض قلب میں ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے ڈاکٹرعاصم سے ان کی خیریت دریافت کی اورانہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔

آصف زرداری اور ڈاکٹر عاصم ایک دوسرے کے گلے لگ کے ملے دونوں رہنماکافی دیر تک گرم جوشی سے بغل گیر رہے۔ملاقات کے دوران آصف زرداری نے پہلا جملہ ’’ ہم پہنچ گئے‘‘ بولا جبکہ ڈاکٹر عاصم نے کہاکہ آپ ہیں تو ہمیں کوئی پروا نہیں ۔ آصف زردار ی نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم آپ گھبرائیں مت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے آپ سے رابطے میں رہوں گا۔