آج زرداری سے ملاقات کروں گا ،چودھری شجاعت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 15:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دبئی کی سیاست ابھی ختم نہیں ہوئی ، وہ آج شام سابق صدر آصف علی زرداری سےملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حالات سے آصف زرداری گھبرائیں گے نہیں ، یہ ساری چیزیں چلتی رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی سیاست ابھی ختم نہیں ہوئی ہے،وہاں اب بھی بڑے بڑے لیڈر موجود ہیں۔