کراچی: سابق صدر آصف زرداری کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 15:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ قومی ادارہ امراض قلب میں داخل ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی۔ سابق صدر نے ڈاکٹر عاصم کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

سابق صدر اور شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری ڈاکٹر عاصم کی عیادت کیلئے قومی ادارہ امراض قلب پہنچے۔ اس موقع پرعملے کے اسپتال کے اندر داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی۔ آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے کارڈیو اسپتال میں ملاقات کی اور ڈاکٹر عاصم سے ان کی خیر یت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر آصف علی زرداری کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیاگیا۔