فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر ہم سے الگ نہیں، دونوں‌میرے خاندان کا حصہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 15:01

فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر ہم سے الگ نہیں، دونوں‌میرے خاندان کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بالاآخر اپنے خونی رشتوں کو بھی میڈیا ٹاک میں یاد کرکے ان کی اہمیت کا اعتراف کرلیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر کسی طور ہم سے الگ نہیں، دونوں میرے خاندان کا حصہ ہیں، ہمارے دل کے دروازے ان کیلئے ہمشیہ کھلے رہیں گے۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفت گو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے، تاہم جناح کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔

”آصف علی زرداری 27دسمبر کو کیا سرپرائز دیں گے اس کیلئے انتظار کرنا ہو گا “۔ ان کا کہنا تھا کہ روشن خیال پاکستان بابائے قوم کا خواب تھا جنہوں نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی،فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے بیٹے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، تاہم کافی عرصے سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا، ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ، منظور وسان ، مولا بخش چانڈیو اور دیگر ارکان سندھ اسمبلی نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور چادر چڑھائی اور بابائے قوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :