یورپی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

اتوار 25 دسمبر 2016 14:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء)چین کی جانب سے تانبے کی طلب میں کمی کے امکان کے باعث یورپی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں کمی ہوگی ۔

(جاری ہے)

لندن میٹل ایکسچینج میں تانبے کے سودے 0.9فیصد کمی کے بعد 5469 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال تانبے کے نرخوں میں 16فیصد اضافہ ہوا بالخصوص ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد اس میں تیزی آئی۔