کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی،مصر ی حکومت نے گنے کی سرکاری قیمت خرید میں 25فیصد اضافہ کردیا

اتوار 25 دسمبر 2016 14:30

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) مصری حکومت نے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے گنے کی سرکاری قیمت خرید میں25فیصد اضافہ کردیا ۔وزارت سپلائی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق وزارت کے تحت شوگر ملیں کسانوں سے گنا 500مصری پونڈ فی ٹن خریدیں گی جو کہ 2015 ء کے نرخوں سے 25فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملک میں سالانہ 30لاکھ ٹن چینی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن پیداوار صرف 20لاکھ ٹن ہے جس کا فرق پورا کرنے کیلئے سرکاری و نجی شعبوں نے جولائی سے اکتوبر کے دوران بیرون ملک سے خریداری کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق چند مہینے قبل ملک میں چینی کی قلت پر حکومت نے شوگر ملوں پر چھاپے مار کر 250000ٹن چینی کے سٹاک پر قبضہ کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :