افغانستان اور پاکستان کے درمیان نام نہاد ڈیورنڈ لائن کو کبھی بھی سرکاری سطح پر سرحدتسلیم نہیں کرینگے ، حامد کرزئی

اتوار 25 دسمبر 2016 14:30

افغانستان اور پاکستان کے درمیان نام نہاد ڈیورنڈ لائن کو کبھی بھی سرکاری ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان نام نہاد ڈیورنڈ لائن کو کبھی بھی سرکاری سطح پر سرحدتسلیم نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں سے ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ڈیورنڈ لائن کو رسمی طور پر تسلیم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مطلب پاکستان کیساتھ دشمنی نہیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان نام نہاد ڈیورنڈ لائنکو کبھی بھی سرکاری سطح پر سرحد تسلیم نہیںکرینگے،انہوں نے کہا کہ بارڈر پر رہنے والوں کو اس بارے میں فیصلہ کرنا ہے ۔