آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک رہیگا ، محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند کا امکان

اتوار 25 دسمبر 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔

اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو اور گوپس میں درجہ حرارت منفی07 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں منفی06، استور ، ہنزہ مین منفی05، کوئٹہ ، دیر، کالام میں منفی 04، گلگت ،بگروٹ میں منفی 03، لوئیر دیر راولاکوٹ مین منفی 02 اور مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :