آصف زرداری کا معروف صحافی اور کالم نگار سید انور قدوائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ْمرحوم نے اپنے پیشے کی طویل عرصہ خدمت کی، صحافتی کردار کو مدتوں یاد رکھا جائیگا، سابق صدر

اتوار 25 دسمبر 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف صحافی اور کالم نگار سید انور قدوائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو لاہور میں دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں آصف زرداری نے سید انور قدوائی کی وفات پر کہا کہ انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا اور انہوں اپنے پیشہ کی طویل عرصہ خدمت کی اور اپنے ساتھیوں کی جانب سے ان کو عزت دی جاتی تھی، ان کے صحافتی کردار کو مدتوں یاد رکھا جائیگا۔ آصف علی زرداری نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات اور مرحوم کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :