بینظیر بھٹو کی شہادت کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،رضا ربانی

مشرف کے بیان نے عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی،سینیٹ میں وزرا ء کی حاضری پہلے سے بہتر ہے ، صحافیوں سے گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 14:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،سابق صدر پرویز مشرف کے بیان نے عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

گڑھی خدا بخش میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو جس دن شہید کیا گیا وہ پاکستان کا سیاہ ترین دن تھا ،اگر آج وہ زندہ ہوتیں تو ملک آج سیاسی طور پر مستحکم ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر کو شہید کرنے کا مقصد ہی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ احسن طریقے سے اپنا کام سرانجام دے رہی ہے ، پرویز مشرف کے بیان نے عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں وزرا ء کی حاضری پہلے سے بہتر ہے ۔

متعلقہ عنوان :