پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو، حکومت نے ثابت کر دیا کہ اب میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہو گا، رزاق کشمیری ایڈوکیٹ

اتوار 25 دسمبر 2016 14:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء)سابق صدر ڈسٹرکٹ بارا ور ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لائرزونگ رزاق کشمیری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پبلک سروس کمیشن کی تشکیل موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔ حکومت نے اہل دانش اور کمپیٹنٹ لوگوں کو تعینات کر کے ثابت کر دیا کہ اب ریاست میں میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے چیمبر میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے اپنے من پسند جیالوں کو اکاموڈیٹ کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کی ، جسکے خلاف سابقہ اپوزیشن لیڈر موجودہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور میں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، اور عدالت العالیہ نے پبلک سروس کمیشن کو تحلیل کر دیا ہے، موجودہ پبلک سروس کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہے ، اب صرف میرٹ پر ہی قابل لوگ سامنے آئیں گے، ہم موجودہ حکومت اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے اس احسن اقدام کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں آئین ، قانون ، اور میرٹ کی بالادستی اور بحالی کے اقدامات پر بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کراتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں ریاست میں تعلیم ، صحت، گڈگورننس کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، قبل ازیں پبلک سروس کمیشن پر تاریخ میں پہلی بار انگلیاں گئی متنازعہ کی بر خاستگی کے بعد اہل اور باصلاحیت کمیشن کے قیام سے اہلیت پر پورا اترنے والے لوگوں کو نوکریاں ملیں گی اس طرح این ٹی ایس کے نفاذ سے غریب او ر مزدور کے بیٹے کو میرٹ پر روزگار ملے گا مخالفین کو ریاست کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اوچھے ہتکھڈوںپر اتر آئے ہیں ۔