راولاکوٹ ، فٹ بال ٹورنامنٹ پرل الیون نے ینگ کشمیر کو ہر اکر جیت لیا

اتوار 25 دسمبر 2016 14:20

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) راولاکوٹ کی تاریخ کا بڈھوں کا فٹ بال ٹورنامنٹ پرل الیون نے ینگ کشمیر کو ہر اکر جیت لیا۔پرل الیون نے جیت کی ٹرافی سیمی فائنل میں دوران میچ صابر شہید سٹیڈیم میں دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہونے والے پوٹھی سپورٹس کلب کے کھلاڑی امجد اشرف کے گھر جا کر ان کی نام کر دی ۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے اس ٹورنامنٹ میں پوٹھی سپورٹس کلب نے سیمی فائنل میں اپنے کھلاڑی کی موت کے باعث مخالف ٹیم پر ل الیون کو واک اوور دیا۔

دوسری طر ف ینگ کشمیر نے نیشنل عوامی کو ہرا کر فائنل کھیلا فائنل میں پرل الیون نے ینگ کشمیر کو صفر کے مقابل دو گول سے شکست دے کر چمپیئن ہونے کا اعزاز کیا ۔ اور ٹرافی رضاکارانہ طور اپنے ساتھ سیمی فائنل کھیلنے والی پوٹھی سپورٹس کے کھلاڑی کے نام کر دی ۔