ملک میں ریلوے کی 4229ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے، وزارت ریلوے

انسداد تجاوزات مہم کے تحت گزشتہ تین سال کے دوران 1000ایکڑاراضی کو واگزار کیا گیا،دستاویزی رپورٹ میں انکشاف

اتوار 25 دسمبر 2016 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزارت ریلوے نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت چاروں صوبوں میں ریلوے کی 4229ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے ، انسداد تجاوزات مہم کے تحت گزشتہ تین سال کے دوران 1000ایکڑاراضی کو واگزار کیا گیا ہے ، تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک انسداد تجاوزات مہم جاری رہے گی ۔ گزشتہ روزوزارت ریلوے کی جانب سے ایک دستاویزی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کل 250ایکڑریلوے کی زمین پر تجاوزات ہیں جس میں 11.4ایکٹر زرعی (دیہی) جبکہ 239ایکڑ سرکاری اراضی شامل ہے ۔

پنجاب میں 2170ایکڑ اراضی پر تجاوزات کی گئی ہیںجس میں 1254ایکڑزرعی اراضی شامل ہے ، سندھ میں 1189ایکڑ اراضی غیر قانونی تجاوزات کا شکار ہے جس میں 49ایکڑ سرکاری شعبہ ، 448رہائشی ، 543ایکڑ زرعی دیہی اور 47ایکٹر شہری تجارتی تجاوزات کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر ریلوے کی 4229ایکڑ اراضی غیر قانونی تجاوزات کا شکار ہے جس میں سرکاری شعبہ کی 791ایکڑ رہائشی1353ایکڑ ، زرعی (دیہی) 1956ایکڑ، تجارتی شہری 128ایکڑ اراضی شامل ہے ۔ رہائشی تجاوزات میں غیر قانونی کچی آبادیاں بھی شامل ہیں ۔ رپورٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ریلوے نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت 3522ایکڑ اراضی واگزار کی گئی ہے اور گزشتہ تین سالوں کے دوران 1000ایکڑ اراضی واگز کرائی ہے تجاوزات کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی ۔ (وخ+م ن)

متعلقہ عنوان :