27 دسمبر کو سرپرائز ضرور دوں گا :آصف علی زرداری

پاکستان کو قائد اعظم کے حقیقی خواب کے مطابق ایک پرچم تلے اکٹھا کر کے ان کے خواب کو پورا کرتے چلیں گے :میڈیا سے گفتگو

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 13:41

27 دسمبر کو سرپرائز ضرور دوں گا :آصف علی زرداری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 27 دسمبر کو پاکستانی عوام کو سرپرائز ضرور دوں گا ۔ وطن عزیز کو قائد اعظم کے حقیقی خواب کے مطابق ایک پرچم تلے اکٹھا کریں گے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہمارے اوپر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم وطن عزیز کو قائد کے فرمان کے مطابق ان کے طے کردہ اصولوں کے مطابق آگے لے کر چلیں ، ہمیں اس ملک کو ترقی دینی ہے تو اپنی سوچ کو مثبت رکھنا ہوگا ، ایک سوال کے جواب میں زرداری نے کہا میں نے انور مجید سے تعلقات سے کبھی انکار نہیں کیا لیکن فی الحال ان کا معاملہ عدالت میں ہے اور اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ، ڈاکٹر عاصم حسین کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کیس کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو انصاف ضرور ملے گا ، بعد ازاں سابق صدر زرداری نے ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :