ہالی ووڈ اداکار سیلویسٹر سٹیلون نے فلم گاڈ فار سیکن میں کام کرنے سے معذرت کر لی

اتوار 25 دسمبر 2016 13:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ہالی ووڈ اداکار سیلویسٹر سٹیلون نے فلم گاڈ فار سیکن میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار سیلویسٹر سٹیلون جنہوں نے پہلے فلم گاڈ فار سیکن میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا نے فلم کی عکسبندی سے چند روز قبل کام سے معذرت کر لی جس کے بعد اس کردار کے لئے اداکار لارنس گرے کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔فلم کی ہدایات جیم مائیکل دے رہے ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر گرے میٹ ہیں۔فلم کی کہانی ڈینئیل کیسی نے تحریر کی ہے۔ یہ 2017ء کے اختتام پر ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :