افغان صوبہ زابل میں قاتلانہ حملے میں لشکر جھنگوی العالمی کے سربراہ بال بال بچ گئے،ترجمان کی تصدیق

اتوار 25 دسمبر 2016 13:40

افغان صوبہ زابل میں قاتلانہ حملے میں لشکر جھنگوی العالمی کے سربراہ ..

کابل/برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) افغان صوبہ زابل میں مسلح افراد کے حملے میں لشکر جھنگوی العالمی کے سربراہ بال بال بچ گئے ۔جرمن خبررساں ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کے مطابق شدت پسند گروپ لشکر جھنگوی العالمی کے ترجمان علی بن سفیان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی تنظیم کے سربراہ یوسف منصور خراسانی ایک حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خراسانی پر حملہ افغانستان کے صوبے زابل میں کیا گیا۔ دوران سفر کیا گیا حملہ ان کے ہمراہ سفر کرنے والے گروپ کے ایک رکن نے کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق خراسانی پر حملہ کرنے والے کو محافظوں نے جوابی فائرنگ میں ہلاک کر دیا۔ ترجمان نے یہ نہیں بتایا آیا یوسف منصور خراسانی حملے میں زخمی بھی ہوئے۔ اس انتہا پسند تنظیم نے کوئٹہ پولیس سینٹر اور بلاول شاہ نورانی کے مزار پر کیے گئے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ان حملوں میں 100 کے قریب انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :