بالی ووڈ اداکار علی افضل نے اپنی ہالی وڈ فلم ویکٹوریا اینڈ عبدل کی عکسبندی مکمل کروا لی

اتوار 25 دسمبر 2016 13:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) بالی ووڈ اداکار علی افضل نے اپنی ہالی وڈ فلم ویکٹوریا اینڈ عبدل کی عکسبندی مکمل کروا لی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار علی افضل نے اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ویکٹوریا اینڈ عبدل کی عکسبندی مکمل کر لی ہے،فلم میں ملکہ وکٹوریا کا کردار آسکر یافتہ اداکارہ جیوڈی ڈینچ نبھا رہی ہیں جبکہ ملکہ کے عبدل نامی منشی کا کردار علی افضل نبھا رہے ہیں جس کے عشق میں ملکہ گرفتار ہو جاتی ہے۔فلم کی عکسبندی آگرہ میں کی گئی ہے جبکہ فلم کی ہدایات سٹیفن فریرز نے دیں ہیں۔فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :