آصف علی زرداری کا معروف صحافی اور کالم نگار سید انور قدوائی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اتوار 25 دسمبر 2016 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف صحافی اور کالم نگار سید انور قدوائی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے جو لاہور میں دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں آصف زرداری نے سید انور قدوائی کی وفات پر کہا کہ انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا اور انہوں اپنے پیشہ کی طویل عرصہ خدمت کی اور اپنے ساتھیوں کی جانب سے انکو عزت دی جاتی تھی ۔ انکے صحافتی کردار کو مدتوں یاد رکھا جائیگا۔ آصف علی زرداری نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات اور مرحوم کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :