امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تویہودی اورہندو مسلمانوں کو گاجرمولی کی طرح کاٹتے رہیں گے،ڈاکٹرجاوید

اتوار 25 دسمبر 2016 13:20

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) امت مسلمہ کااتحادضروریبن چکاہے اگرحکمت عملی نہ اپنائی گئی تویہودی اورہندو ہمیشہ مسلمانوں کو گاجرمولی کی طرح کاٹتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کااظہاررہنماء مسلم لیگ نوازضلع نیلم (جرگی ) ڈاکٹرجاویداقبال نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ برما کے مسلمانوں پر جوظلم ہورہاہے اُن مظالم پرمسلم ممالک یکجان ہوکرآواز کیوں نہیں اٹھاتے ،ْ ظلم دنیا کے کونے کونے میں ہورہاہے ،ْ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہندو حکومت ظلم کررہی ہے ،ْ فلسطین کی صورتحال بھی پیچیدہ ہے آخر یہ سب کچھ کیوں ۔

اُن کاکہناتھاکہ جب تک امت مسلمہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے نہیں تھامتی اُس وقت تک مسلمانوں پرچاروں شانے ظلم درظلم ہوتے رہیں گے تمام ترعوامل کاحل اتحادمیں مظہر ہے جس کا آج وقت بھی یہی تقاضا کررہا ہے ۔ وترقی اور انصاف کا بول بالا کریں گے۔