Live Updates

میاں نوازشریف پر عمران خان اوربلاول بھٹو جذباتی انداز اپناکرحملے کر رہے ہیں، آصف مصطفائی

اتوار 25 دسمبر 2016 13:20

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) مسلم لیگنمظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے کہا ہے کہسیاست میں راگ الاپنا سنجیدہ نہیں جاہلانہ پن ہے جذبات کی حدوں کوچھوجانا مسئلہ کاحل نہیں خود کے لئے مشکلات پیداکرنے کے مترادف ہے قانون بھی جذباتی انسان کوانصاف فرہم کرنے کامتحمل نہیں ہوسکتا قانون ثبوت پرفیصلہ کرتاہے کسی کے جذبات پرنہیں البتہ سنجیدہ انداز ہرفورم پرانسان کے لئے سود مند رہتاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان خیالات کااظہار انھوں نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا میاں نوازشریف پرجس انداز میں عمران خان اوربلاول بھٹو جذباتی انداز اپناکرحملے کر رہیہیں سمجھاجائے وہ مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اُ ن کاکہناتھاکہ سچ کوکبھی عذاب نہیں پہنچتا اگرسچ کہاجائے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی عوام میں اتنی مقبولیت نہیں رکھتی جن کاوطیرہ نان ایشو پکڑ کر اُس کی توڑ مروڑ کرکے اِس انداز میں پیش کیاجائے جس سے عوام کی ہمدردیاں بھی حاصل ہوں اورسیاست کو بھی خوب چمکایاجائے ایسے عناصر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں بالآخر اِن کے تمام تراقدام خواب ہی ثابت ہوتے ہیں ، پانامہ لیکس پرمخالفت جماعتیں محض سیاست چمکارہی ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات