پولیس چوکی پٹہکہ میں 8گھنٹے تک شدید تشدد سے شہری معزور ہو گیا

ایس ایس پی کو دی جانے والی درخواست پر بھی عمل درآمد نہ ہوسکا ،بے گناہ افرادپرتھانے بلا کر تشدد کرنا روز کا معمول بن گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 13:20

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پولیس چوکی پٹہکہ میں 8گھنٹے تک شدید تشدد سے شہری معزور ہو گیا۔حلقہ ایک کوٹلہ میں تھانوں پر کھڑ پینجوں کیقبضہ ،پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لئے تھانہ کہوڑی لنگوٹہ کس کے میدان میں اتر آیا ۔ میڈیکل کروانے کے بجائے تھانے طلب کرلئے صلح نامہ پر دبائو ڈلا گیا۔ ایس ایس پی مظفرآباد کو دی جانے والی درخواست پر بھی عمل درآمد نہ ہوسکا بے گناہ افراد کو درخواستوں پر تھانے بلا کر تشدد کرنا روز کا معمول بن گیا محکمہ پولیس لمبی تان کر سو گئی سیاسی حلقوں میں شدید تشویش انسپکٹر جنرل پولیس تھانوں کے اندر تشدد کے نظام پر نوٹس لیں بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کرنے پر عمران گیلانی پر پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے عوام حلقہ سچیاں ، تفصیلات کے مطابق کالا قانون اندھیری نگری سچیاں کے رہائشی عمران گیلانی کو چوکی پٹہکہ کے دو پولیس اہلکاروں نے رشید خان نامی شخص کے کہنے پر عمران گیلانی کو چوکی کے اندر 8گھنٹے تک پولیس اہلکاروںنے شدید تشدد کرکے معزور کردیا جبکہ دونوں پولیس اہلکاروں نے شوکت گیلانی سے بھاری رقم لے کر چوکی انچارج لیاقت حمید کی چھٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بے گناہ نوجوان پر تشد دکیا جبکہ گزشتہ ایک ہفتے قبل شوکت گیلانی کی جانب سے د ی جانے والی درخواست جو چوکی پٹہکہ میں دی گئی تھی ساڑھے چار لاکھ روپے کی چوری کا مقدمہ درج تھا جہاں شوکت گیلانی نے کتوں کی خدمات حاصل کی جن کو پٹہکہ چوکی کے پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرکے کتے مالکان سے 25ہزاروپے وصو ل کرکے واپس بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

چوکی پٹہکہ میں پولیس کا نہیں بلکہ علاقے کے کھڑ پینجوں کا راج ہے عوام سچیاں نے انسپکٹر جنرل پولیس ،ایس ایس پی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹہکہ چوکی کو بند کرکے غریب عوام کو تشدد سے بچایا جائے بصورت دیگر عوام بھیڑی تا مظفرآباد روڈ احتجاج کرکے بند کردے گی جس کی ذمہ داری حلقے کے کھڑ پینجوں پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :