مسقط عمان ، قائد اعظم محمد علی جناحؒکی 140ویں برسی کے موقع پر عالی شان پروگرام

پاکستانی ، آزادکشمیر اور بھارتی مسلمانوں سمیت عمانیوں کی بھی شرکت

اتوار 25 دسمبر 2016 13:20

مسقط عمان/مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) سلطنت آ ف مسقط عمان میں ممبر کشمیر کونسل آزادکشمیر میر یونس کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒکی 140ویں برسی کے موقع پر عظیم عالی شان پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی ، آزادکشمیر اور بھارتی مسلمانوں کے علاوہ عمانیوں نے بھی شرکت کی ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ ایک عظیم اور دور اندیش لیڈر تھے جنہوںنے پاکستان کا خواب دیکھا انہوں نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم دے کر ایک اچھا اور مثبت کردار اپنایا محمد علی جناح ؒ کے پاکستان کی خدمت کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر مسلمانوں کو دی اور انہیں ایک ایسا آزاد ملک دیا جہاں ان کی آنے والی نسلیں آزاد فضائوں میں سانس لے سکیںگی۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان نے واشگاف الفاظ میں فرمایا تھا کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ان کا یہ بیان کشمیر اور کشمیری عوام کے ساتھ ان کی فکری اور نظریاتی وابستگی کا مظہر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے 140ویں یوم پیدائش کے موقع پرسیمینار سے خطاب کے دوران کیا انہوںنے نے کہا کہ بانی پاکستان مسلمانوں کے عالمی راہنما، عظیم قانون دان اور تاریخ ساز شخصیت تھے۔

قائداعظمؒ انگریز اور کانگرسی لیڈروںکی شاطرانہ چالوں سے بخوبی واقف تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ یہ دونوں عناصر مسلمانان برصغیر کو ہمیشہ کیلئے غلامی کی زنجیر میں جکڑے رکھنا چاہتے ہیں اسلیے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو دوقومی نظریہ سے روشناس کرایاآج کشمیری قائداعظم ؒ کے فرمودات کی روشنی میں تحریک آزادی کشمیر اور دفاع پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ۔

قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی جانب سے دئے گئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کرنے کے لئے ان کی خدمات اور حفاظت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے قائداعظم کے مشن کو پائے تکمیل تک پہچانے کے لئے ہر دم ہم تیار ہیں آخر میں ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائے مغفرت بھی مانگی اور مقبوضہ کشمیر اور حلب میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لئے دعائیں بھی مانگیں ۔

متعلقہ عنوان :