مظفر آباد،بانی پاکستان کا یوم پیدائش ، گرلز ہائی سکول سٹی میں تقریب کا انعقاد

اتوار 25 دسمبر 2016 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) بانی پاکستان کی یوم پیدائشپر گرلز ہائی سکول سٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںقائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر معلمہ محترمہ ناز ش اکبر ودیگر مقررین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ انسانی حقوق کے علمبردار، عظیم مدبر اور منتظم تھے ان کی کرشمہ ساز شخصیت کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت میسر آئی۔

(جاری ہے)

قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر مسلمانوں کو دی اور انہیں ایک ایسا آزاد ملک دیا جہاں ان کی آنے والی نسلیں آزاد فضائوں میں سانس لے سکیں،انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کشمیر کو پاکستان کیلئے انتہائی ناگزیر سمجھتے تھے اسی لئے انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ،قائد اعظم محمد علی جناح نے بڑے نازک موقع پر قوم کی شیرازہ بندی کرتے ہوئے انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ۔انہوں نے انگریزوں اور ہندوؤں کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کو جرات اور پامردگی اور استقامت سے ناکام بنایا اور مملکت خداد اد پاکستان کا قیام ممکن کر دیا ،تقریب کے آخر میں تحریک پاکستان کے راہنمائوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :