آئندہ 48گھنٹوں کے دوران موسم خشک ، پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کا امکان ،محکمہ موسمیات

اتوار 25 دسمبر 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابقپیر کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میںشدید دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارتک کے مطابقسکردو ، گوپس منفی07، قلات منفی06، استور ، ہنزہ منفی05، کوئٹہ ، دیر، کالام منفی 04، گلگت ،بگروٹ منفی 03، لوئیر دیر راولاکوٹ منفی 02، مالم جبہ منفی 01ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :