موسیقی میری زندگی کا لازمی جزو اور میر اجنون ہے ‘ گلوکارہ سائرہ نسیم

ملک کے حالات میں بہتری آرہی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے ‘ خصوصی گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی میری زندگی کالازمی جزو بن چکی ہے اور اگر اسے میرا جنون کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا،زندگی میں ناکامی اور کامیابی ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن برے حالات میںمایوسی کا شکار ہونے والے زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ بیرون ممالک کے دوروں میں جب مجھے پاکستان کی گلوکارہ کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے تو بڑا فخر محسوس کرتی ہوںاور میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے ملک کی عزت میں اضافے کا باعث بنوں ۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی میری زندگی کا لازمی جزو ہے اور اس سے کنارہ کشی کا سوچ بھی نہیں سکتی ، اگر اسے میرا جنون کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ملک کے حالات میں روز برو ز بہتری آرہی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے ، اس سے دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :