پاکستان ،آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ (آج )شروع ہوگا

میلبورن میںاب تک دونوں ٹیموں کے مابین9ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ،کامیابی کے تناسب سے میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری قومی ٹیم نے پھرپور پریکٹس ،فاسٹ بولرسہیل خان بھی شریک ہوئے،بلے بازوں نے نیٹس میں ماربل سلیب رکھ کربیٹنگ کی پریکٹس کی پاکستان خطرناک ٹیم ،حریف کو ہرگز آسان نہیں لیا جا سکتا،اسٹیو اسمتھ /بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینگے ، مصباح الحق

اتوار 25 دسمبر 2016 13:00

میلبورن /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج (پیر)سے میلبورن میں شروع ہوگا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق4بج کر30منٹ پر شروع ہوگا۔میلبورن میںاب تک دونوں ٹیموں کے مابین9ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں آسٹریلیا نی5میچ جیتے،پاکستان نی2میچ جیتے اور2ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے۔

میلبورن میںگزشتہ روزبھی قومی ٹیم نے بھرپورٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ فاسٹ بولرسہیل خان بھی پریکٹس میں شریک ہوئے۔ قومی بلے بازوں نے نیٹس میں ماربل سلیب رکھ کربیٹنگ کی پریکٹس کی ۔کھلاڑیوں نے کیچ پکڑنے کی پریکٹس بھی کی۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیانے پاکستان کو39رنزسے شکست دے کرسیریزمیں 1-0سے برتری حاصل کرلی ہے پاکستان کوسیریزبرابرکرنے کے لئے دوسراٹیسٹ جیتنا ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ سے قبل دونوں جانب سے کپتانوں نے ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دیاہے۔ آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کوایک خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیم کو ہرگز آسان نہیں لیا جا سکتا ۔جبکہ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کریں۔ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ذمہ دار ی سے کھیلنا ہوگا آسٹریلوی ٹیم ایک مضبوط حریف ہے۔ کوشش کریں گے کہ آسٹریلیا کے خلاف بہتر کھیل پیش کریں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اورآخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :