طلاق یافتہ سوتیلی ماں کو گھر لانے پر باپ نے کلہاڑی کے وارسے بیٹے کا بازو کاٹ دیا،ملزم گرفتار

اتوار 25 دسمبر 2016 12:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) محلہ گڑھا کے علاقہ میںطلاق یافتہسوتیلی ماں کو گھر لانے پر باپ نے کلہاڑی کا وار کر کے بیٹے کا بازو کاٹ دیا گھریلو جھگڑے پر باپ نے کلہاڑی کا وار کرکے بیٹے کا بازو کاٹ دیا۔

(جاری ہے)

22سالہ شیرعلی سکنہ محلہ گڑھا اپنی سوتیلی ماں کو گھر لے آیا جس کی رنجش پر طیش میں آکر محمد ادریس نے بیٹے شیرعلی کا بازو کاٹ دیا‘ جسے تفتیش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔ باپ نے اسکی سوتیلی ماں کو طلاق دے رکھی تھی۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :