نوازشریف کی سالگرہ پر بھارتی وزیر اعظم مودی کی مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار،لمبی عمر اور صحت کی دعا

اتوار 25 دسمبر 2016 12:30

نوازشریف کی سالگرہ پر بھارتی وزیر اعظم مودی کی مبارکباد ، نیک خواہشات ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی نے وزیراعظم نوازشریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نریندر مودی نے اتوار کو اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم میاں نوازشریف کو 66ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔اس سے قبل انھوں نے کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو مبارکبادکے پیغام میں نوازشریف کیلئے لمبی عمر اور صحت کی دعا کی۔ نریندر مودی نے بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو بھی ان کی91سالگرہ پر مبارکباد دی۔