باراک اوباما گوانتانا موبے جیل کی بندش کا وعدہ وفا نہ کر سکے
امریکی صدر نے اپنے دونوں ادوار میں 175 قیدیوں کو منتقل کیا،جیل میںقیدیوں کی تعداد 242 سے کم ہوکر صرف 59 رہ گئی گوانتانا جیل میں صرف59 افراد کیلئے امریکہ لاکھوں ڈالر خرچ کررہا ہے ،باراک اوباما بحیثیت ایک قوم ہمارے مفادات کے خلاف ہے جس سے دنیا بھر میں ہماری ساکھ متاثر ہورہی ہے،ہمیں جیل بند کرکے اپنی قومی غیرت کیخلاف لگے داغ کو صاف کرنا پڑے گا،وائٹ ہائوس
اتوار 25 دسمبر 2016 12:20
(جاری ہے)
قانون سازوں نے اوباما انتظامیہ کو پیغام دیا تھا کہ وہ جیلوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مستقبل کی سہولت کے طور پر کھلا رکھنا چاہتے ہیں، مگر آنے والا امریکی صدر ریپبلکن ہے، اس لیے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قانون ساز اپنا مقصد پورا کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق براک اوباما کا کہنا ہے کہ کیوبا میں موجود جیل کے لیے ہم کئی سال سے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں جبکہ جیل میں موجود صرف 60 افراد کو حراست میں رکھنا بحیثیت ایک قوم ہمارے مفادات کے خلاف ہے جس سے دنیا بھر میں ہماری ساکھ متاثر ہورہی ہے۔امریکی صدر نے دلیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیل کو کھلا رکھنا امریکی قومی سلامتی کے مفادات کو پانی میں بہانے کے مترادف ہے، اس سے ہمارے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں اور یہ انتہاپسندوں کو بھی مزید متشدد بنارہا ہے۔براک اوباما کے مطابق انہوں نے اپنے دونوں حکومتی ادوار میں گوانتاناموبے جیل سے 175 قیدیوں کو منتقل کیا اور جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد 242 سے کم ہوکر صرف 59 رہ گئی،ان کی انتظامیہ نے آخری 2 سال کے دوران 73 قیدیوں کو منتقل کیا جبکہ وہ اپنے آخری دن تک قیدیوں کی منتقلی جاری رکھیں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ کانگریس کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے برعکس ہمیں جیل بند کرکے اپنی قومی غیرت کے خلاف لگے داغ کو صاف کرنا پڑے گا، کانگریس کی پالیسی کو تبدیل نہیں کیا گیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ انہوں نے رواں برس فروری میں جیلوں کو بند کرنے سے متعلق ایک منصوبہ کانگریس میں پیش کیا تھا، مگر دونوں ایوانوں میں اکثریت رکھنے والے ریپبلکن قانون سازوں نے اس منصوبے کو مسترد کردیا۔ دفاعی بل 2017 کے تحت کانگریس کی منظوری کے بغیر کسی بھی تعمیراتی منصوبے کے لیے فنڈز استعمال نہیں کیے جا سکیں گے اور نہ ہی گوانتاموبے جیل سے قیدیوں کو حراست میں لینے اور محکمہ دفاع کے حوالے کیا جا سکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.