اٹک :پولیس اور حساس ادارے کا سرچ آپریشن،9ملزمان گرفتار

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) فتح جنگ کے علاقے میں حساس اداروں اورپولیس نے سرچ آپریشن کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد ہو ا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز فتح جنگ میں پولیس اورحساس ادارے نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت مشترکہ سرچ آپریشن کیا ، اس دوران 9مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار افراد سی2 فوجی کٹیں،9لانگ رینج دوربین،7سرچ لائٹ،13موبائل،پستول،رائفل اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ تمام گرفتار افراد کو تھانے منتقل کر کے کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔