سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی ارامکو کی اگلے دس سالوں میں 49 فیصد شیئر فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی ارامکو کی اگلے دس سالوں میں 49 فیصد شیئر فروخت ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی ارامکو کے اگلے دس سالوں میں 49 فیصد شیئر فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے دنیا کا سب سے بڑا تیل ایکسپورٹر ملک سعودی عرب اپنا خسارہ کم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 49 فیصد شیئر کے فروخت سے مقامی اور بیرونی طور پر فنڈز اکٹھے ہوں گے اور خرچ ہوں گے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سعودی عر ب اپنی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے کر رہا ہے ۔ (جاوید)