نریندر مودی کی وزیر اعظم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد

نوازشریف کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہو ں ،بھارتی وزیر اعظم

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو ان کی 67 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرنریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ نریندرمودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اورمودی نے یوم آزادی کے موقع پربلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مداخلت کا کھل کراعتراف کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ وزیراعظم کی نواسی کی شادی میں شرکت کے لیے خصوصی طورپرپاکستان بھی آئے تھے۔