ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے متنازع خیراتی ادارے کو بند کرنے کا عہد
جب تک تحقیقات جاری ہیں، ٹرمپ اپنے فاؤنڈیشن کو بند نہیں کر سکتے،اٹارنی جنرل
اتوار 25 دسمبر 2016 12:20
(جاری ہے)
انھوں نے ادارے کو بند کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا: 'میرے صدارتی کردار کے ساتھ اس کے ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں خیراتی کاموں میں اپنی دلچسپی کو دوسرے طریقوں سے جاری رکھ سکتا ہوں۔
'خیال رہے کہ ٹرمپ 20 جنوری کو صدر اوباما کی جگہ لیں گے۔ انھوں نے آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو شکست دی تھی۔ڈونلڈ جے ٹرمپ فاؤنڈیشن ایک نجی خیراتی ادارہ ہے جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 1987 میں اپنی بیسٹ سیلنگ کتاب 'دا آرٹ آف دا ڈیل' کی کمائی سے قائم کیا تھا۔انھوں نے سنہ 1989 میں اسے دس لاکھ ڈالر کا تعاون دیا تھا اور سنہ 2005 تک مسٹر ٹرمپ ہی بنیادی طور پر اس میں مالی تعاون کرتے رہے لیکن اس کے بعد وہ ادارہ بینک کے تحت آ گ?ا اور اس میں ٹرمپ، ان کے دوست اور ایسوسی ایٹس کی جانب سے تعاون ہونے لگا۔انٹرنل ریوینو سروس کی سنہ 2014 کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فاؤنڈیشن نے 12 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی املاک کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس میں رچرڈ ایبرس کی جانب سے پانچ لاکھ ڈالر سے زیادہ کا تعاون شامل ہے، جبکہ فاؤنڈیشن نے تقریبا چھ لاکھ ڈالر خرچ کیے۔نیویارک کے اٹارنی جنرل ایرک شنائڈرمین نے ستمبر میں کہا کہ ان کا دفتر اس بات کی 'یقین دہانی چاہتا ہے کہ آیا فاؤنڈیشن نیویارک کے خیراتی قوانین پر عمل کر رہا ہے یا نہیں۔'انھوں نے اس وقت سی این این کو بتایا: 'ہمیں یہ خدشہ ہے کہ ٹرمپ فاؤنڈیشن اس کے متعلق کسی نہ کسی قسم کی بے ضابطگی میں ملوث ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کا دفتر ٹرمپ فاؤنڈیش کی کم از کم جون سے جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ فلوریڈا کی اٹارنی جنرل پام بونڈی کو دیے جانے والی 25 ہزار ڈالر کی رقم کی جانچ کی جا رہی ہے اور مسز بونڈی کسی فراڈ سے انکار کرتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.