پشاور ، قانون نافذ کرنے والے اداروںکا مشترکہ آپریشن، 9 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 25 دسمبر 2016 12:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) پشاور کے علاقے بڈھ بیر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا اور 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد سے ایک ایس ایم جی ، پانچ پستول اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں جبکہ گرفتار افراد کی ایک موٹر سئایکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔ تمام گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :